Featuredاسلام آباد

ٹی ایل پی سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالنے پرمشاورت سے جواب دیں گے۔

صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر لیگی صدر نے کہا کہ یہ تو حکومت پارلیمان میں آکر بتائے،کیا مذاکرات اور معاہدہ ہوا۔

یہ بھی پڑ ھیں : صحافیوں کوہراساں کیے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت

صحافی کے سوال پر کہ ٹی ایل پی سے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے پر کیا کہیں گے؟ شہباز شریف نے کہا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاری کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close