Featuredخیبر پختونخواہ

تھوک میں چینی فی کلو 132 روپے جبکہ پرچون چینی کی قیمت 135 سے 140 روپے ہوگئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں چینی کی قیمتیں نیچے آنے لگیں 50 کلو بوری کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں قیمت 6900 سے 6500 روپے پر آگئی

تھوک میں چینی فی کلو 132 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ پرچون چینی کی قیمت 135 سے 140 روپے ہوگئی ہے۔
پنجاب میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو بوری 7100 روپے کی ہوگئی اور پرچون سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی۔

درآمدی باریک چینی کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے اور شہری مقامی موٹی چینی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن شوگر ملز نے چینی کی سپلائی کم کردی ہے۔

انتظامیہ کی چھاپہ مار کارروائیوں کے باعث شوگر ڈیلرز منظر سے غائب ہیں اور ٹیلی فون پر موٹی چینی بلیک میں فروخت کرنے لگے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کئی علاقوں میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی

چھاپوں کے خوف سے چھوٹے دکان داروں نے مقامی موٹی چینی رکھنی چھوڑ دی۔
جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں چینی کی سپلائی میں کمی ہوگئی اور قیمتوں میں اضافہ جاری ہے ، جبکہ امپورٹڈ چینی بھی نایاب ہوگئی۔

اندرون شہر چینی 160 روپے اور نواحی علاقوں میں 170 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔ چھاپوں جرمانوں کے خوف سے گلی محلہ کے دکانداروں نے چینی فروخت ہی بند کر دی۔ جبکہ دکانوں پر اسٹاک بھی ختم ہوگیا۔

170 روپے چینی فروخت ہونے سے شہری بھی حکومتی بے حسی اور بیڈ گورننس کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ چینی کی سپلائی اور فروخت کے لئے 10 ہزار بیگ سپلائی کر کے خصوصی کاؤنٹر بنا دیے گئے ہیں جبکہ 14 گراں فروش گرفتار 24 کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور 78 دکانداروں کو گرانی پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں دو دن میں چینی بحران کنٹرول ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close