لاہور: جیسے جیسے الیکشن کی فضا آگے بڑھ رہی ہے ماحول گرم ہوتا جارہا ہے
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل یہی ہے کہ عمران خان اور حکومت سے جان چھڑائی جائے۔
رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتہا پسندی کی آگ کو اپنے ہی رنگ میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، آج کا حکمران ہر طرف سے مایوسی کا شکار ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب کے گھر بھوک ہے، بچے بلک رہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے الیکشن کی فضا آگے بڑھ رہی ہے ماحول گرم ہوتا جارہا ہے، لاہور کو بتانا ہوگا اب جعل سازیاں نہیں چلیں گی، ہر بندے کے گھر میں بھوک ہے، خان صاحب کہتے ہیں گھبرانا نہیں، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو یہ بھی بتایا جائے آٹا کونسا ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگا ہوا، وزیراعظم صاحب آپ کے سیکھتے سیکھتے قوم تباہ ہوجائے گی، مسائل کا حل یہی ہے کہ عمران خان اور حکومت سے جان چھڑائی جائے۔