Featuredسندھ

غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے پر عدالت کا اظہار برہمی

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات نہ گرانے پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے انڈا موڑ نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

ہائی کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سینیئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جسٹس ظفر راجپوت نے استفسارکیا کہ سڑک پر تعمیرات ہوگئیں ، آپ نے کارروائی کیوں نہیں کی ؟وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سڑک کے ایم سی کی ہے مگر تعمیرات کے ڈی اے اور سندھ کچی آبادی کے بھی دائرہ اختیار میں آتی ہیں، اگر عدالت جوائنٹ آپریشن کا حکم دے دے تو مشترکہ کارروائی ہوگی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ دوسرے اداروں پر ذمہ داری ڈالنےکی کوشش کر رہے ہیں ؟ قانون کیوں بنا ہے ؟ ادارے اور دفاتر کیوں بنائے ہیں ؟ کیا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لیے عدالتی حکم کی ضرورت ہے ؟

وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن کریں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعاون کی ہدایت کی جائے ۔

عدالت نے سینیئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے ان کے 50 ہزار روپے مالیت کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے حکام کو رپورٹ سمیت 16 نومبر کو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close