برمنگھم: ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔
امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے منگل کی شب ٹویٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔
Today marks a precious day in my life.
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP— Malala (@Malala) November 9, 2021
وہ لکھتی ہیں: آج میری زندگی کا بہت قیمتی دن ہے۔ عصر اور میں ایک دوسرے کے شریک حیات بن گئے ہیں۔ ہم نے برمنگھم میں اپنے خاندانوں والوں کے ساتھ گھر پر نکاح کی ایک چھوٹی سی تقریب کی۔ ہمارے لیے دعا کیجیے گا۔
ملالہ یوسفزئی کی ٹویٹ کے بعد ان کو مبارکباد دینے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور بڑی تعداد میں انھیں اور ان کے شوہر عصر ملک کو ٹویٹ کر کے انھیں دعائیہ کلمات سے نوازا۔