Featuredاسلام آباد

حکومت یا وزیر اعظم امداد کے نام پر ہمیں بیوقف نہ بنائے

اسلام آباد : سانحہ اے پی ایس، شہداء کے والدین سپریم کورٹ سے مطمئن ، وزیراعظم پر عدم اعتماد

سپریم کورٹ میں اے پی ایس سانحہ پشاور ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد لواحقین عدالتی کارروائی سے مطمئن نظر آئے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی موقف عدالت کے سامنے رکھنے کے باوجود شہداء کے والدین کو اعتماد نہیں۔

سپریم کورٹ میں سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد شہداء کے والدین عدالتی کارروائی اور احکامات پر مطمئن نظر آئے اور کہا کہ ہم عدالت کے مشکور ہیں، انہوں نے وزیر اعظم کو طلب کیا اور ان سے سانحے کے ذمہ داران اور تحقیقات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

لواحقین نے کہا کہ وہ عدالت اور متعلقہ اداروں سے انصاف چاہتے ہیں، حکومت یا وزیر اعظم امداد کے نام پر ہمیں بیوقف نہ بنائے، وزیر اعظم نے پہلے بھی یقین دہانی کرائی مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

سانحہ پشاور شہداء کے لواحقین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام فورمز کے بعد عدالت کے دروازے پر آئے اور انہیں ضرور انصاف ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close