ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک کا نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آیا۔
ملالہ یوسفزئی کا نکاح عصر ملک سے ہوا ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔
عصر ملک لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے، عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔
ٹوئٹر پر عصر ملک کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ اور ملالہ اپنے نکاح کی خوشی میں کیک کاٹ رہے ہیں۔
In Malala, I found the most supportive friend, a beautiful and kind partner — I’m so excited to spend the rest of our life together.
Thank you all for the wishes on our Nikkah. In following our cricket team’s tradition, we had to do a victory cake cutting. pic.twitter.com/KSGQOHsY64
— Asser Malik (@MalikAsser) November 10, 2021
عصر ملک کا کہنا تھا کہ ‘ملالہ کو میں نے انتہائی تعاون کرنے والی دوست پایا ہے، مجھے ملالہ کی صورت میں ایک خوبصورت اور مہربان ساتھی ملا ہے جس کے ساتھ میں اپنی بقیہ زندگی گزارنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
عصر ملک نے نکاح پر صارفین کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر سب کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں لکھا کہ ‘ اپنی کرکٹ ٹیم کی روایت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی اپنی کامیابی پر کیک کاٹنا پڑا۔
گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی تھیں،ملالہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہوں نے اس دن کو زندگی کا قیمتی دن قرار دیا تھا۔