Featuredاسلام آبادتجارت

پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے

اسلام آباد : مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں 24.7 فیصد اضافہ ہوا ہے

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور چین کو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر پاکستانی برآمدات 24.7 فیصد اضافہ سے 9.44 ارب ڈالر کی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو رواں مالی سال برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چار ماہ میں امریکہ کو 2 ارب 8 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی برآمدات تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کو پاکستانی برآمدات 82 فیصد اضافے سے 935 ملین ڈالر کی رہیں، جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 514 ملین ڈالر تھیں۔ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 11 فیصد اضافہ سے 742 ملین ڈالر کی رہیں۔ گزشتہ مالی سال 669 ملین ڈالر کی تھیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ جولائی تا اکتوبر پاکستانی برآمدات 24.7 فیصد اضافہ سے 9.44 ارب ڈالر کی رہیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں پاکستانی برآمدات 7.57 ارب ڈالر کی تھیں۔ پاکستانی برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ سامنے آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close