Featuredکھیل و ثقافت

دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کامیاب

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے 177 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان نے دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا۔ آج گرین شرٹس نے کینگزوز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے  چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ۔ جو کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے،کپتان بابر اعظم 39 رنز بنا کر ایڈم زمپا کو وکٹ دے بیٹھے،فخر زمان 55 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close