Featuredاسلام آباد

اپوزیشن کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے : فضل الرحمان

اسلام آباد: جعلی اکثریت تسلیم نہیں کریں گے، پارلیمنٹ اور قوم کو مشکلات کا سامنا ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اور قوم کو مشکلات کا سامنا ہے، اپوزیشن کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جعلی حکومت الیکشن اصلاحات کا حق نہیں رکھتی، پارلیمنٹ اور قوم کو مشکلات کا سامنا ہے، اپوزیشن کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے جعلی ہتھکنڈوں کو نا کام بنارہی ہے، اپوزیشن متحد ہوکر پارلیمان میں کردار ادا کرے گی، جعلی اکثریت سے قانون سازی کی گئی تو یہ آمرانہ اقدام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکثریت تسلیم نہیں کریں گے، اپوزیشن کا پارلیمان میں متحد ہونا تعریف کے قابل ہے، ہمارا پہلے دن سے مطالبہ عام انتخابات کا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close