Featuredاسلام آباد
عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں
اسلام آباد: عمران خان آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کر این آر او دیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران خان کی ترجیح ہے، شہباز شریف کا نام ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ ای سی ایل میں ڈالیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران خان کی ترجیح ہے، عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ ای سی ایل میں ڈالیں، عمران خان آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کر این آر او دیں۔