Featuredکھیل و ثقافت

کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، شکست کا درد سب کو ہے : کپتان

دبئی: شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، کوئی نہ کہے اس نے ایسا کر دیا اس نے ویسا کر دیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں سب کو بیک کرتا ہوں۔

کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے کرکٹ میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی کپتان کو اپنی ٹیم سے یہی توقع ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close