لاہور: پی ٹی آئی میدان میں ہوتی تو پتا چلتا عوام کا غیض و غضب کیا ہوتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت ڈگمگا گئی تھی۔
لاہور کے حلقہ این اے 133 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کا کہا تو (ن) لیگ کے ساتھیوں نے کہا حکومت کو مدت پوری کرنے دیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی میدان میں ہوتی تو پتا چلتا عوام کا غیض و غضب کیا ہوتا ہے۔
دوسری جانب شہلا رضا نے کہا کہ جب تک سلیکٹڈ لاتے رہو گے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہماری حکومت ہوگی تو ہم کسی دہشتگرد سے مذاکرات نہیں کریں گے۔