واشنگٹن : امریکہ نے واضح کردیا ہے کہ داعش کے خاتمے تک شام میں فوجی مشن جاری رکھیں گے۔
امریکی وزارت خارجہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شام میں داعش تنظیم کے خطرے پر قابو پانے تک امریکی فوج کا عسکری مشن جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشن جاری رکھنے کا سبب یہ ہے کہ شام میں داعِش جیسی دہشت گرد جماعتیں امریکی قومی سلامتی اور شام کے عوام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔