Featuredخیبر پختونخواہ
جب سردیاں آ تی ہے تو پی ڈی ایم والی بیماری بھی آجاتی ہے
پشاور: ویکسین لگنے کے بعد پی ڈی ایم کی بیماری واپس چلی جائے گی۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے انہیں فروری مارچ میں ویکسین لگ جائے گی، ویکسین لگنے کے بعد پی ڈی ایم کی بیماری واپس چلی جائے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں ریکارڈ فصلیں ہوئی ہیں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ ہوا، آئی ٹی کی برآمدات میں47فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ دنیا میں سردیوں میں مختلف بیماریاں آتی ہیں، جب سردیاں آ تی ہے تو پی ڈی ایم والی بیماری بھی آجاتی ہے، پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے انہیں فروری مارچ میں ویکسین لگ جائے گی، ویکسین لگنے کے بعد پی ڈی ایم کی بیماری واپس چلی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔