لاہور: محمد صفدر نے کہا کہ حکومت کرپشن کے الزامات پرسیاستدانوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیتی ہے
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
جب تک معاملات کی مکمل انکوائری نہ ہو سابق چیف جسٹس کا نام ای سی ایل سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سینیٹر اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت
گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔