Featuredسندھ

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کو ای وی ایم پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیا گیا ہے

امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس بل کیساتھ 2مزید بل بھی ایوان میں لائےگی، ای وی ایم کیساتھ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام اور مردم شماری پر بھی بل لایا جائے گا۔

گذشتہ روز شبلی فراز نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر تحفظات تحفظات کے حوالے سے ایم کیوایم وفد کو تفصیلی بریفنگ دی تھی ، خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید،وسیم اختر،امین الحق اور اسامہ قادری وفد میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی حکومت سے ناراضگی کی وجہ

اس دوران شبلی فراز نے ایم کیوایم کے تحفظات سنے اور ای وی ایم پر تفصیلی بریف کیا۔

ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ پاکستان،جمہوریت اورعوام کی بہتری کیلئےبہترفیصلہ کیاجائے گا ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ اور تحفظات پر ایم کیوایم اراکین میں مشاورت بھی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close