Featuredاسلام آباد

عمران خان کو لانے والے غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے دوران آصف علی زرداری سے صحافیوں نے مختصر بات کی اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سابق جج نے بیان حلفی دیا ہے کہ ثاقب نثار نے مریم نواز اور نواز شریف کی ضمانتیں مسترد کرنے کا کہا تھا اس پر آپ کیا کہیں گے

جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، مریم نواز کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں، ماضی میں جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ایک ٹیپ بھی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سو کے بجائے ہزار عمران خان بھی مسلم لیگ نواز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، احسن اقبال

صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے، عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close