کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد انتقال کرگئے
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 32 ہزار 006 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 270 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد انتقال کرگئے
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1085 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔