Featuredپنجاب

پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے

لاہور: شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزيشن رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں حکومت کی قانون سازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین کو آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گيا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اپوزیشن دباو سے بچنے کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فروغ نسیم

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا، یہ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close