کاش اپوزیشن قوانین کو سمجھ کر ان پر اپنی رائے دیتی
اسلام آباد: آج یقیناً ایک تاریخی دن تھا انتہائی اہم قانون سازی ہوئی، کاش اپوزیشن قوانین کو سمجھ کر ان پر اپنی رائے دیتی۔
وزیر اعظم کی ترجیح تھی کہ قانون سازی کا عمل مکمل ہو جائے، آج ممبران پارلیمنٹ نے جس ذمہ داری کا ثبوت دیا وہ قابل تحسین ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا، واضح اکثریت سے جوائنٹ اپوزیشن کو شکست دی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج یقیناً ایک تاریخی دن تھا انتہائی اہم قانون سازی ہوئی، کاش اپوزیشن قوانین کو سمجھ کر ان پر اپنی رائے دیتی، اپوزیشن کو ای وی ایم ،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر اعتراض تھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن کے اعتراضات دور کرنے کیلئے انہیں پورا موقع دیا، آج ممبران پارلیمنٹ نے جس ذمہ داری کا ثبوت دیا وہ قابل تحسین ہے، پارلیمانی پارٹی اور اپنے حلیفوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے سال بھر کوشش کی کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا، واضح اکثریت سے جوائنٹ اپوزیشن کو شکست دی، انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو ایک موقع دیا وہ ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیح تھی کہ قانون سازی کا عمل مکمل ہو جائے، کلبھوشن کو این آر او دینے کا الزام حقیقت کے منافی ہے، ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے کوشش کی کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں۔