Featuredاسلام آباد
اگلے الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات لاکر دھاندلی کا پروگرام
کوئٹہ: پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی حکومت انتخابی اصلاحات لارہی ہے
انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو مستر د کرکے جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔
موجودہ حکمرانوں کی جانب سے اب اگلے الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات لاکر دھاندلی کا پروگرام بنایاجارہاہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پیپلز پارٹی کا دوبارہ پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) میں شمولیت کا امکان
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم میدان میں نکلے ہیں،اس کاانشاء اللہ نتیجہ نکلےگا۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ تمہاری خیر اسی میں ہے کہ اقتدار چھوڑ کر نکل جاؤ۔