Featuredپنجاب

ٹی ایل پی سربراہ کو رہائی مل گئی

لاہور: سعد رضوی اور اس جماعت کے دیگر 487 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے خارج۔

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

نظربندی کے دوران سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل کرلیا گیا تھا۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد سعد رضوی مسجد رحمت للعالمین پہنچ گئے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021 میں ایک ماہ کیلئے نظربندکیاگیا، انہیں ڈی سی کے حکم پر نظربند کیا گیا  تھا اور نظربندی کےدوران سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل کیاگیا۔

قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا ئی تھی اور وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت بھی کی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close