Featuredخیبر پختونخواہ

اسلام آباد ڈی چوک پر بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

پشاور:ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا

ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے، عوام کی کسی کو فکرنہیں، پی ٹی آئی،ن لیگ، پی پی کا مقصد ذاتی مفادات کاتحفظ ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس اور 28 قوانین یا ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں حکومت نے سات آٹھ ووٹوں سے پورا نظام بلڈوز کردیا اور اپوزیشن خاموش رہی۔

یہ بھی پڑ ھیں : حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے

اکتیس اکتوبر کو جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بے روزگاری کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تھا، جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

مارچ ملتوی کرنےکا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سےکیا گیا، جس کی امیر جماعت اسلامی نے بھی توثیق کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close