Featuredکھیل و ثقافت
تمام کرکٹ فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی
سال 2021 میں تمام کرکٹ فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے3کھلاڑی
رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا اعزاز انگلش بلے باز جو روٹ نے حاصل کیا ہے، انہوں نے 66.33 کی اوسط سے 1455 رنز بنائے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں رواں سال سب سے زیادہ رنز آئرش بلے باز پال اسٹرلنگ نے بنائے ہیں، جنہوں نے 54.23 کی اوسط سے 705 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے لیے سال 2021 انتہائی شاندار رہا ہے اور انہوں نے رواں سال اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد اعزازات اپنے نام کرلیے ہیں۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں اب تک 86.08 کی اوسط سے 1ہزار 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو کہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔