Featuredخیبر پختونخواہ

عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا : بلاول

نوشہرہ: پیپلز پارٹی غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے، نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔

عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا  50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے لوگوں سے چھت چھین لی

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوشہرہ کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے، نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تبدیلی عوام کیلئے تباہی ہے، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا، وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے10ہزار ملازمین کو گھر بھیج دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین رہے ہیں، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے لوگوں سے چھت چھین لی، عوام سے کہتا ہوں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، نوجوان ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں اور نوکری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں حقوق چھینے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت عوام اور غریب دوست تھی، پیپلزپارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close