لاہور : ضلعی انتظامیہ لاہور کی بڑی کاروائی جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گینگ پکڑ لیا گیا۔
پرائیویٹ گاڑی کو سرکاری پلیٹ نمبر لگا کر جوہر ٹاؤن کے علاقے پرائس کنٹرول کے نام پر پیسے وصول کر رہے تھے۔
جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مختلف علاقوں میں چیکنگ کرتے تھے.دکانداروں کو لوٹتے اور ان سے من مانی رقم وصول کرتے۔
ضلعی انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں بڑی کارروائی کے دوران جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گینگ پکڑ لیا۔
جعلی پرائس کَنٹرول مجسٹریٹس مختلف علاقوں میں چیکنگ اور دکانداروں کو لوٹتے اور ان سے من مانی رقم وصول کرتے تھے۔
بار بار شکایت موصول ہونے پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئیں تھیں۔ ملزمان پرائیویٹ گاڑی کو سرکاری پلیٹ نمبر لگا کر پیسے وصول کر رہے تھے۔
شہریوں نے ملزمان کو پکڑ لیا اور اصل پرائس کَنٹرول مجسٹریٹس اطلاع دی گئی، جس پر متعلقہ پرائس کَنٹرول مجسٹریٹ تنویر عباس فوری موقع پر پہنچے اور ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزمان سے جعلی رسیدیں بھی برآمد کرلیں گئیں اور ان کے زیر استعمال جعلی سرکاری پلیٹ نمبر والی گاڑی کو بھی جوہر ٹاؤن تھانہ بھجوا دیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔