اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید7 مریض جاں بحق ہوگئے
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار200 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 316 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.81 رہی۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 77 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار599 تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 918 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار353 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار473 اور بلوچستان میں 33 ہزار 432 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار447 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 530 کیسز سامنے آچکے ہیں۔