Featuredخیبر پختونخواہ
پی ڈی ایم کی جانب سے آج پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی
پشاور: پی ڈی ایم کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ مفتی مرکزی قائدین کی قیادت میں محمود مرکز سے روانہ ہو گا
مارچ میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، اویس احمد نورانی، پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے، قائدین ریلوے پل پہنچ کر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پی ڈی ایم کا حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر فیصلہ کن لانگ مارچ کا فیصلہ
ریلی کی سکیورٹی کے فرائض جے یو آئی کی رضاکار تنظیم انصار الاسلام نبھائے گی جبکہ ریلی کی موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہے گی۔ ریلی کے باعث پشاور ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔