Featuredاسلام آباد

عمران خان عوام کا سوچیں جو حکومتی نااہلی نالائقی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں

اسلام آباد: شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے کریں لیکن عوام کو گیس اور بجلی تو فراہم کریں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کا سوچیں جو حکومتی نااہلی نالائقی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، عدالتوں میں نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلے حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، نیب نے 3 سال ایک ثبوت پیش نہیں کیا، عوام نے 3 سال نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بہت تماشہ دیکھ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے کریں لیکن عوام کو گیس اور بجلی تو فراہم کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close