کراچی: سینیٹ میں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لیے انہوں نے دھوکہ کیا۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظور ہوئے بلز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات سے متعلق یہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں جو بل پاس ہوئے ہیں اس میں دھوکہ کیا گیا، سینیٹ میں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لیے انہوں نے دھوکہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم بنانے کے لیے 50ارب روپے چاہیے، 9 لاکھ ای وی ایم ہونی چاہیے جس میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔