گیس کے بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔
ایک بیان کے ذریعے بلاول نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، گیس کے بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔
بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان ایک وقت کے کھانے کے لیے در بدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بر وقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جاتا تو آج ملک میں توانائی کا بحران نہ ہوتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس مہنگی کر کے بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی کے سبب آج صنعتیں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز تک پورے نہیں کر پا رہی ہیں۔