Featuredاسلام آباد

حکومت نے ایسا مؤقف نہیں دیاکہ ثاقب نثارکی آڈیوبنائی گئی

اسلام آباد: فواد چوہدری نے پروگرام میں آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا

رپورٹ میں جسٹس ثاقب نثار سے منسوب یہ جملہ بھی ہے کہ ’اس کیس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے‘ کیا اس میں یہ جملہ ہے کہ ’کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے

سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جواب دینے سے گریز کیا
انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف یا مریم کا کیس آتاہے تو لیکس یا بیان حلفی سامنے آتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ منطقی انجام یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ

یہ بھی پڑ ھیں : فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے

عمران خان کی جگہ بنانےکے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی۔

مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردیدکردی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close