پنڈی بھٹیا: ںپنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں مقامی بینک برانچ سے مبینہ طور پرڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے
ہیکرز نے ڈیوائس سے 5ہزار والے نوٹوں کے ٹرے کو ہیک کیا، ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اےٹی ایم خود کار طریقے سے بندہوگئی۔
ہیڈآفس سےالرٹ بھی جاری ہوا، بینک کا گارڈ مشین تک پہنچا لیکن مشین خالی ملی، واقعے کا مقدمہ درج کروادیا ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : کراچی: اے ٹی ایم مشین سے مس پرنٹ نوٹ برآمد
بینک ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد بینک کے اےٹی ایم کو سیل کردیاگیا ہے جبکہ پولیس نے عملہ اور دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔