Featuredسندھ

کراچی میں‌ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس کا قیام

کراچی: دو بڑی مارکیٹوں میں خطرناک آتشزدگی اور کڑوڑوں روپے مالیت کا سامان جل جانے کے بعد کمشنر کراچی نے فائر سفیٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی، جس کے چیئرمین وہ خود ہی ہیں

کمشنر کراچی کی جانب سے ٹاسک فورس کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا،جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، میٹرو پولیٹن کمشنر ، کراچی ڈویژن کے تمام کمشنر بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ، چیف فائر آفیسر کے ایم سی، سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کے نمائندے بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ’پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے‘

ٹاسک فورس قانون میں فراہم کردہ فائر سیفٹی اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنائے گی اور عدم تعمیل کے اثرات کے بارے سے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرے گی۔

غیر شکایتی سہولیات کی نشاندہی بھی ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شکایتی سہولیات میں شاپنگ ایریاز، صنعتی اور تجارتی سہولیات، اور رہائشی محلات شامل ہیں۔ ٹاسک فورس آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے تدارکاتی اقدامات اٹھانا کےلیے اپنی تجاویز کمشنر کو پیش کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close