Featuredاسلام آباد

خوراک اورادویات شدید قلت کے باعث گھریلو اشیا کیلئے مائیں بچوں کو بیچنے پر مجبورہیں

اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف نے امریکی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خوراک اورادویات شدید قلت ہے، افغانستان میں گھریلو اشیا کیلئے مائیں بچوں کو بیچنے پر مجبورہیں

معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی انسانی امدادسیاست سےبالاترہونی چاہیے، عالمی تنظیموں کوہیلتھ ورکرکی معاونت کرنے اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پنجاب، 40 فیصد جعلی ادویات فروخت ہو رہی ہیں

مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ وزیراعظم نےافغانستان کےعوام کےلیےامدادی پیکیج کااعلان کیا،پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کردی ہے۔

عالمی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کےلیےپاکستانی سرزمین استعمال کرسکتےہیں، دنیا سے گزارش کروں گا ، 35ملین افغان مرد،خواتین ،بچوں کا سوچیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close