Featuredاسلام آباد
ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے
اسلام آباد: پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے، ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا
مریم نواز کا کہنا تھا ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے، بتائیں آپ کو کس نے مجبور کیا کہ نواز شریف اور مجھے سزا دیں، ثاقب نثار بتائیں آپ غیر قانونی اقدامات پر کیوں مجبور ہوئے اور وہ کون تھا جسے آپ بطور چیف جسٹس انکار نہیں کر سکتے تھے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے
ان کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف اور ن لیگ کے حق میں پانچویں گواہی ہے، عمران خان کوکہا گیا کہ نواز شریف کے خلاف درخواست ہمارے پاس لائیں، پاناما میں 450 افراد کے نام آئے،کسی کوکچھ نہیں کہا گیا جس کا نام نہیں آیا اس کو سزا دی گئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو آفس سے باہر نکالا گیا۔