Featuredسندھ

میڈیکل کالج کی طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد والد کے حوالے کردی

 لاڑکانہ: ڈاکٹر نوشین  کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نوشین  کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کی موت کی وجہ گردن میں رسی کا پھندا بتائی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کے جسم کے بعض اندرونی اعضاء لیبارٹری بھیجے گئے۔

ایس ایس ایس پی اور فارنزک ٹیم نے ہاسٹل میں متوفیہ کے کمرے کا تفصیلی معائنہ کیا تھا، متوفیہ کی ڈائری اور موبائل فون قبضے میں لے کر کمرہ سیل کر دیا گیا، جبکہ کمرے کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ڈاکٹر نوشین کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش والد کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کاظمی کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close