Featuredاسلام آباد

منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں

اسلام آباد: سندھ حکومت نے عوام دشمنوں کیخلاف اقدام نہ کیے تو وفاق مداخلت کر سکتا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں، منافع خور اور ذخیرہ اندوز عوام دشمن عناصر ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت گندم اور کھاد کے اسٹاک سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام دشمن مجرموں کے خلاف موثر اقدامات نہ کیے تو وفاقی حکومت مداخلت کر سکتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف انتظامی کارروائی کی جائے، ملک میں اشیاء ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مافیاز سےمل کر مصنوعی قلت کرنے والے ان کھاد بنانےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامی اورقانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، مافیا صارفین کے مفاد کا خیال رکھنے کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چینی کے شعبے کےلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو کھاد کی صنعت کےلیے بھی استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم کا 6 اعشاریہ 6 ملین میٹرک ٹن سرکاری اسٹاک دستیاب ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close