Featuredکھیل و ثقافت

بنگلہ دیشی جارحانہ بلے بازی نے ٹیسٹ میچ کا رخ تبدیل کر دیا

چٹا گانگ: بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن چار وکٹیں کے نقصان  پر  253 رنز بنائے ۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، ابتداء میں بنگلہ دیش کی وکٹیں اوپر نیچے گرتی گئیں اور پہلے 4 کھلاڑی صرف 49 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔

اوپنر سیف حسن شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ، یوں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 19 سکور پر گر گئی ۔ سیف نے 14 سکور بنائے ، بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 33 سکور پر گری جب دوسرے اوپنر شادمان اسلام بھی 14 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب مومن الحق ساجد خان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے ۔صرف دو سکور کے بعد نجم الحسین بھی فہیم اشرف کی گیند پر چلتے بنے ۔

چار وکٹیں گرنے کے بعد پانچویں وکٹ کی شراکت میں مشفیق الرحیم اور لٹن داس ڈٹ گئے ، دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک ٹیم کو 204 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی جس سے بنگالی ٹیم کو مضبوط سہارا ملا ۔

لٹن داس نے 199 گیندوں پر 100 سکور کئے ، دن کے اختتام پر لٹن داس 225 گیندوں پر 113 رنز جبکہ مشفیق الرحیم 190 گیندوں پر 82 رنز کے ساتھ موجود تھے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close