کراچی: کراچی ایک بے اختیار شہر ہے، بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے، کراچی پر قبضہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 51 سال سے ایک جنرل اسپتال نہیں بنا، سپریم کورٹ میں ہماری بات نہیں سنی گئی، کراچی میں تعلیم کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا وزیراعظم جعلی افتتاح کرکے چلے گئے، کراچی کے لوگوں کا ایک بنیادی مسئلہ پانی کا بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے فور کے معاملے پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، کراچی ایک بے اختیار شہر ہے، بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے۔ کراچی پر قبضہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کیا ہے۔