Featuredسندھ

کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور گرانے کے لئے 200کی جگہ 400 مزدور لگانے کی ہدایت

کراچی: کمشنر کراچی 400مزدوروں کو لگائیں اور نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں

سپریم کورٹ نے 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں عدالت نے کمشنر کراچی کو 200کی جگہ 400 مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی نےبتایا 200افراد نسلہ ٹاور گرانے پر لگائے گئے، کمشنر کراچی 400مزدوروں کو لگائیں اور نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سارے شہر کی مشینری اور اسٹاف لیکر آؤ اور نسلہ ٹاور گرا دو

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔
26 نومبر کو نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو چیف جسٹس نے جھاڑ پلادی تھی اور کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا تھا کہ کب تک عمارت گرانے کا عمل مکمل ہو گا، کمشنر کراچی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے ، دو سو لوگ کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار سو لوگوں کو لگائیں اور گرائیں عمارت کو ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close