Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

کراچی: نسلہ ٹاور پر کسی بھی عوامی احتجاج و ردعمل کے خدشے کے تحت انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کے طراف دفعہ 144 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیمولیشن کے دوران کچھ افراد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں، ڈیمولیشن مکمل ہونے تک نسلہ ٹاور کے اطراف چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close