Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کے رہائشوں پر ڈنڈے برسائے گئے ، اس کی مذمت کرتا ہوں

کراچی: چیف جسٹس سے اپیل ہے وہ نسلہ ٹاور کے رہائشوں کو ایم پی اے ہاسٹل دینے کا اعلان کریں۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کو پیسہ دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، جو اسمبلی میں قرداد لائی گئی اس میں نسلہ ٹاور کانام شامل نہیں تھا۔

ترجمان پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی مذمت کرتا ہوں، نسلہ ٹاور کے رہائشوں پر ڈنڈے برسائے گئے، نسلہ ٹاور کے متاثرین کو پیسہ دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اسمبلی میں قرداد لائی گئی اس میں نسلہ ٹاور کانام شامل نہیں تھا، چیف جسٹس سے اپیل ہے وہ نسلہ ٹاور کے رہائشوں کو ایم پی اے ہاسٹل دینے کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب سندھ میں 6ماہ کے لیے گورنر راج لگنا چاہیئے، سندھ کے حالات دن بدن خرابی کی طرف جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close