Featuredکھیل و ثقافت

چٹاگانگ ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگ میں 286 رنز بنا کر آؤٹ

چٹاگانگ: تیسرے دن بنگلا دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں ابتداء ہی سے مشکلات کا شکار

میزبان ٹیم کے دوسری اننگ میں 26  رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 145 رنز پر کیا،پوری ٹیم پہلی اننگ میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی۔

عبدﷲ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی کچھ خاص نہ کر کرسکے اور 10 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے فواد عالم بھی 8 رنز ہی اسکور کر سکے۔

لنچ کے وقفے کے بعد مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 133 رنز بنانے والے عابد علی کی شاندار اننگز کا خاتمہ 217 کے اسکور پر ہوا۔

پاکستان کی جانب سے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن علی نے جارحانہ انداز اپنایا تو فوراً ہی 12 رنز پر اسٹمپ ہوگئے جبکہ ساجد خان5 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی نویں وکٹ نعمان علی کی تھی جو ریویو لینے کے باوجود تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کا شکار ہوئے۔

پاکستان کی دسویں وکٹ 286 رنز پر گری، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم اس کے اوپنرز ٹیم کو ایک اچھا آغاز نہ فراہم کر سکے۔

میزبان ٹیم کے دوسری اننگ میں 26  رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close