Featuredاسلام آباد

پاکستان کے راستے بھارتی گندم کی افغانستان ترسیل کے طریقہ کار میں اختلاف پیدا ہو گیا

اسلام آباد : گزشتہ ہفتے پاکستان نے بھارت کو واہگہ بارڈر کے ذریعے 50 ہزار ٹن گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ افغانستان پہنچانے کی اجازت دی تھی

یہ فیصلہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ’غیر معمولی بنیادوں‘ پر کیا گیا، بھارتی امداد کی نقل و حمل کے طریقہ کار کو بھارتی حکومت کے ساتھ اسلام آباد میں اس کے مشن کے ذریعے وضع کیا گیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے بینر تلے پاکستانی ٹرکوں پر گندم کی نقل و حمل کی تجویز پیش کی تھی۔ اقوام متحدہ کے بینر تلے پاکستانی ٹرک واہگہ کراسنگ پر گندم لاد کر افغانستان لے جائیں گے،سفری اخراجات بھارتی حکومت ادا کرے گی۔ پہلی کھیپ شروع ہونے کے 30 دنوں کے اندر بھارت کو نقل و حمل کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں : گندم اور چوکر پر تجویز کردہ سیلز ٹیکس کہ بارے میں دوبارہ وضاحت جاری

ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کے لیے 1200 ٹرکوں کی ضرورت ہوگی، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی تجویز پر اعتراض کرتے ہوئے اصرار کیا کہ انسانی امداد کی ترسیل کیلئے کوئی شرط نہ رکھی جائے۔

گندم بھارتی یا افغان ٹرکوں میں جائے گی تاہم پاکستان اپنی تجویز پر قائم رہا اور اس اصرار کیا کہ کھیپ پاکستانی ٹرکوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے بینر تلے افغانستان جائے گی۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ اسلام آباد نے کوئی شرط نہیں رکھی اور وضع کردہ طریقہ کار کا مقصد بھارتی امداد کی آسان ترسیل کو یقینی بنانا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close