Featuredاسلام آباد
وزیراعظم نے تمام وزرا کو بیرون ممالک جانے سے روک دیا
اسلام آباد: پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی وزیر بیرون ملک نہیں جائے گا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عمران خان نے تمام وزرا کو بیرون ممالک جانے سے روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی وزیر بیرون ملک نہیں جائے گا، آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیر بیرون ملک نہ جائے۔
وزیر اعظم نے گلاسکو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا اور کانفرنس سے متعلق متنازع بیانات دینے والے ارکان کو شٹ اپ کال دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی قلت سے متعلق بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، قدرتی گیس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، قدرتی گیس پر گھریلو صارفین کا پہلا حق ہے۔