Featuredاسلام آباد

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اس حوالے سے حسب معمول آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی ہے تاہم حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 142 روپے 62 پیسے، کیروسین آئل 116 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 114 روپے 7 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : بھارت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد ٹیکسز کم کر دیئے

 آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایل بڑھانے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔

پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 9.62 روپے سے بڑھا 13.62 روپے فی لیٹر کردی گئی اسی طرح ڈیزل پر پی ڈی ایل کی شرح 9 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 13.14 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

 عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان تھا لیکن حکومت نے کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور جی ایس ٹی میں ایڈجسٹ کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close