Featuredخیبر پختونخواہ

خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 7 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری

پشاور: 30 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر اراکین نے پشاور میں پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کیا

الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ، عبدالقادر پیٹل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن خیبرپختونخوا اسبملی نگہت اورکزئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر اراکین اسمبلی نے پابندی کے باوجود جلسے میں شرکت کی جو سیاسی جماعتوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکین اسمبلی سمیت تمام سرکاری عہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے سے منع کیا گیا تھا، جلسے سے خطاب کرکے سیاسی جماعتوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت 7 ارکین اسمبلی کو 3 دسمبر کو ساڑھے گیارہ بجے ریجنل الیکشن کمشنر پشاور طلب کرلیا ہے اور عدم پیشی کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close