لاہور:ترجمان موٹر وے کے مطابق ملتان لاہور ایم فور موٹر وے پر فیصل آباد انٹر چینج کے مقام پر صبح تین بجے سے شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہے
موٹر وے ایم تھری کو سمندری سے درخانہ تک دھند کے باعث سےبند کردیاہے، موٹروےایم2 لاہور سےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔
حکام نے سیکڑوں گاڑیوں کو سفر جاری رکھنے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں اسموگ کی وجہ بھارت ہے
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر غیرضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی میں سفر کرنے والے مسافر اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
اسی طرح لیہ، چوک اعظم ، فتح پور ،کوٹ سلطان اورکروڑ میں بھی شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہیں جبکہ دھند کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔